حافظ آباد: بجلی کے تار موٹرسائیکل سواروں پر آ گرے، 2جاں بحق
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) سکھیکی میں کرنٹ لگنے سے 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ورثاء نے گیپکو کی مبینہ غفلت کے خلاف دھرنا دیکر لاہور سرگودھا روڈ کو بلاک کردیا۔ جندراکہ گاوں کے علی عباس، وقاص اور عبدالقیوم موٹرسائیکل پرجارہے تھے گیارہ ھزار کے۔وی کے بوسیدہ تار ٹوٹ کر گرپڑے۔