• news

کرونا میںمبتلاہونے کے باوجود اسے پوشیدہ رکھا ‘فردو س عاشق اعوان

لاہور( این این آئی )وزیر اعظم کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انہوں نے کرونا وائرس ہونے کے باوجود اسے پوشیدہ رکھا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انہیں بھی کرونا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا لیکن انہوں نے بطور پازیٹو مریضہ اپنی شناخت چھپائی۔ شناخت چھپانے کا مقصد میڈیا کو بے خبر رکھنا تھا، ان کے مریض ہونے کے حوالے سے انہیں اور لیبارٹری کو ہی علم تھا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کے کورونا کی مریضہ ہوتے ہوئے اپنی شناخت کامیابی کے ساتھ چھپالینے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سسٹم میں خلا ء موجود ہے اسی لیے وہ اپنے پازیٹو ہونے کی خبر باآسانی چھپانے میں کامیاب ہوئیں۔ سابق معاون خصوصی اطلاعات نے تصدیق کی کہ انہیں کورونا ہوا تھا لیکن اب وہ صحتیاب ہوچکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن