حکومت الگ صوبے کے ایشو پر عوام کو بیوقوف بنارہی ہے: یوسف رضا گیلانی
ملتان(صباح نیوز)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے حکومت الگ صوبے کے ایشو پر عوام کو بیوقوف بنارہی ہے،ہمارا مطالبہ الگ صوبہ ہے، سیکرٹریٹ نہیں چاہیے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یو کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی صوبہ پنجاب صوبے کے ایشو پر عوام کو بیوقوف بنارہی ہے۔