اشرف آصف جلالی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18اگست تک توسیع
لاہور (وقائع نگار خصوصی) توہین اہل بیت کے معاملہ پر ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت نے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اگست تک توسیع کا حکم سنا دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ بشری انور نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا حکم دیا۔ جیل میں قید ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کو ماڈل ٹائون کچہری کی عدالت میں پیش نہ کیا گیا۔ کرونا ایس او پی پر عملدرآمد کرتے ہوئے جیل حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزموں کو جیلوں سے عدالتوں میں پیش نہیں کر رہے۔