یوم استحصال پر مظاہرے، پوری قوم ایک آواز، کشمیریوں کی منزل آزادی: عمران
اسلام آباد‘ مظفر آباد‘ لاہور‘ کراچی‘ کوئٹہ‘ پشاور (وقائع نگار خصوصی+نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹنگ ٹیم ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کو یاد رکھنا چاہئے کہ دنیا کی طاقتور قومیں تکبر میں فیصلے کر کے تباہ ہوگئیں۔ کشمیری جس دور سے گزر رہے ہیں اس کی منزل آزادی ہے۔ 5اگست کو نریندر مودی بہت بڑی غلطی کر بیٹھا ہے۔ نریندر مودی نے4 مفروضوں پر یہ اقدام اٹھایا جس میں سے ایک الیکشن میں ہندو کارڈ کھیل کر پاکستان کے خلاف نفرت کو ہوا دے کر کامیابی حاصل کرنا تھا۔ جبکہ اس کے بعد انہوں نے مزید آگے بڑھ کر کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی اور ہندوتوا سے بہت پذیرائی حاصل کی۔ کشمیری جس دور سے گزر رہے ہیں اس کی منزل آزادی ہے۔ بھارت سمجھ رہا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے اس کے اقدام پر پاکستان خاموشی سے بیٹھا رہے گا۔ آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے خود مغربی ممالک کے سربراہان، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے بات کی اور انہیں سمجھایا کہ کشمیر میں ہو کیا رہا ہے جس سے انہیں آہستہ آہستہ اس معاملے کی سمجھ آنے لگی۔ عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو آہستہ آہستہ مسئلہ کشمیر کی سمجھ آئی، نیویارک ٹائمز میرا مضمون نہیں چھاپتا تھا لیکن انہیں سمجھایا کہ نریندر مودی کا نظریہ آر ایس ایس بنانے والے ہٹلر اور نازیوں کے نظریات سے متفق تھا اور وہ ان کے اقدامات کو درست مانتے تھے اور کہتے تھے یہی ہمیں مسلمانوں کے ساتھ کرنا چاہئے، میں نے اس کے گورننگ بورڈ کو سمجھایا جس سے تبدیلی آئی۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں جتنی صلاحیت موجود ہے اس کا خود پاکستانیوں کو اندازہ نہیں ہے۔ آپ کی تقاریر سن کر محسوس ہوا آپ مایوس ہیں لیکن مایوس ہونے کی بات نہیں۔ مودی پاکستان سے نفرت کی بنیاد پر الیکشن جیتا۔ بی جے پی نے اقتدار میں آتے ہی کشمیریوں پر مظالم ڈھانے شروع کر دئیے۔ یوم استحصال کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان اوپر جارہا تھا اور ایک کتاب میں یہ بھی پیش گوئی کی گئی تھی کہ پاکستان کیلفورنیا بن جائے گا۔ لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مدینہ کی ریاست کی بات کرتے ہیں تو اس ریاست میں نبی کریم ؐ نے قانون بنائے تھے جن پر عمل کرکے وہ ریاست آگے گئی۔ مسلمانوں نے اصول اپنائے تھے اس لیے انہیں کامیابیاں ملیں لیکن جب اصولوں سے پیچھے ہٹ گئے تو پھر زوال کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ پاک کشمیریوں کو ایسے حالات سے گزار رہا ہے جس کا نتیجہ آزادی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سمجھ رہا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے اس کے اقدام پر پاکستان خاموشی سے بیٹھا رہے گا کیوں کہ ہم امن اور بات چیت کے خواہاں تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے یہ اقدام تکبر میں اٹھایا کیوں کہ بھارت ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے اور انہیں لگا کہ دنیا اس پر چپ رہے گی اور چونکہ مغربی ممالک اسے چین کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں اس لیے وہ بھی خاموش رہیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ مودی نے خیال کیا کہ پہلے سے 8 لاکھ فوج میں اضافہ کر کے مزید فوج پہنچادینے سے لوگوں کو اغوا کر کے اور آبادی کا تناسب تبدیل کر کے دہشت پھیل جائے گی اور کشمیری بالآخر پسپا ہوجائیں گے لیکن میرے خیال میں بھارت نے اسٹریٹیجکلی غلط فیصلہ کیا۔ ہم نے دنیا بھر میں آواز اٹھائی اور اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں 1965کے بعد 3مرتبہ کشمیر کا معاملہ زیر غور آیا جبکہ اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی 2 رپورٹس منظر عام پر آئیں۔انہوں نے کہا بنگلہ دیش بننے کے بعد پورا مغربی میڈیا بھارت کا حمایتی اور پاکستان مخالف ہوگیا اور دونوں کے موازنے میں بھارت کے مثبت جبکہ پاکستان کے منفی پہلو اجاگر کیے جاتے تھے لیکن اس ایک سال میں مغربی میڈیا میں پہلی مرتبہ تنقیدی مضامین شائع ہوئے کیوں کہ انہوں نے جب خود دیکھا تو انہیں اندازہ ہوا کہ مودی کا نظریہ وہی ہے جو نازی کا تھا۔وزیراعظم نے کہا انسانی تاریخ میں 2 طرح کے لیڈر پائے گئے ایک لیڈر جیسے ہمارے نبی کریم ؐجنہوں نے انسانوں کو متحد کیا، تقسیم نہیں کیا، قائد اعظم جو ہندو مسلم اتحاد کے حامی تھے جبکہ جب جنوبی افریقا میں نسل پرستی عروج پر پہنچی تو نیلسن منڈیلا ابھرا جس نے سب کو متحد کیا۔ جبکہ دوسرا لیڈر وہ ہوتا ہے جو نفرتیں پیدا کرتا ہے، جس طرح کراچی میں ایک نے لسانیت کے نام پر نفرتیں پھلائیں اور شہر کو تباہ کیا، یہ نریندر مودی بھی اسی قسم کا لیڈر ہے جس نے مسلمانوں کے خلاف نفرتیں پھیلا کر قتل عام کروایا، حتی کہ یہ بلیک لسٹ ہوگیا اور مغربی ممالک میں نہیں جاسکتا تھا۔مسئلہ کشمیر کا معاملہ عروج پر تھا کہ مارچ کا اعلان کر دیا گیا۔ کشمیر کے نقشے کے پیچھے ایک فلسفہ ہے۔ ہندوستان کو نقشے کا ردعمل دینا ضروری تھا۔ فاروق عبداللہ جیسے لوگ بھی بھارت سے عاجز آگئے ہیں۔ فاروق عبداللہ بھی بیان دے رہے ہیں کہ قائد اعظم جو کہتے تھے وہ درست تھا۔ وہ کہہ رہے ہیں ان کے ساتھ ہاتھ ہو گیا۔ بھارت آج دنیا کشمیر کی طرف دیکھ رہی ہے پاکستان کے سیاسی نقشے کا اجرااہم قدم ہے۔ کشمیری اب مضبوط ہو گئے ہیں موت کا خوف چلا گیا ہے۔ یقین دلاتا ہوں کہ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر بھر پور انداز میں اٹھائیں گے۔ اسلام آباد میں احتجاج اور پھر کرونا کے باعث مسئلہ کشمیر پیچھے چلا گیا۔وزیراعظم پاکستان عمران خان، صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی ریلی "One Mile Walk" میں شرکت کی ۔ ریلی میں وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریارآفریدی، ممبران قومی اسمبلی نورین ابراہیم ، ڈاکٹر شازیہ ، صدر پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر سلطان محمودچوہدری، خصوصی مشیر معید یوسف، سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان اور دیگر شریک تھے۔ یوم استحصال کے موقع پر پورے کشمیر میں کنٹرول لائن کے دونوں جانب مظاہرے کئے گئے مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ 5 اگست 2019 کے بھارتی غیر آئینی اقدام کے خلاف پاکستان بھر میں یومِ استحصال منایا گیا، قبل ازیں وزیراعظم نے مظفر آباد میں مزاحمتی ریلی کی قیادت کی اس دوران ان کے ہمراہ آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے علاوہ وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے مظفر آباد میں مزاحمتی دیوار کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے پاکستان کے ساتھ مکمل وابستگی کا اظہار کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی۔اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے ایوان میں قرار داد پیش کی جس میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر اسمبلی کا ایوان بھارت کے گزشتہ 5 اگست کے اقدام کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کشمیر میں لاک ڈاؤن نہیں بلکہ محاصرہ ہے اور مقبوضہ کشمیر میں نافذ کرفیو اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کے اس اقدام کو مسترد کردیا ہے۔قرار داد میں کہا گیا کہ ایوان، صحافیوں، سیاسی رہنماؤں اور حریت قیادت کی گرفتاری کی بھی مذمت کرتا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔قرار داد میں مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں مائیں بیٹیاں، اپنے باپ شوہروں اور بیٹوں کا انتظار کررہی ہیں جن کے بارے میں علم ہی نہیں کہ وہ زندہ ہیں بھی یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان سے امید ہے کہ وہ کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور کشمیریوں کے لیے ایک مضبوط توانا پاکستان ضروری ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مظفر آباد اور وزیراعظم عمران خان سری نگر میں خطاب کریں تو آج ہی کشمیر کا ریفرنڈم ہوجائیگا۔ وزارتِ خارجہ سے لیکر ڈی چوک تک مزاحمتی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی۔ ریلی میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ریلی وزیراعظم سیکریٹریٹ پہنچی تو صدرِ پاکستان عارف علوی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سینیٹر فیصل جاوید اور اراکین پارلیمنٹ بھی ریلی میں شامل ہو ئے۔ 5 اگست کو یوم استحصال کے حوالے سے منعقدہ واک کے اختتام پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جس نئے سیاسی نقشے کا اجرا کیا ہے وہ واضح کرتا ہے کہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے، کشمیر میں ریفرنڈم کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں ہیں جن سے بھارت چاہے بھی تو فرار حاصل نہیں کرسکتا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ آج تمام حکومتی اور اپوزیشن قیادت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے یکجا ہے، ہندوستان کو آج پہلا پیغام یہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کے جبر و استبداد اور ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے حوصلے پست ہو گئے ہوتے تو آج بھارت کو کرفیو کا سہارا نہ لینا پڑتا،5 اگست سنگینوں کے سائے میں نہ منایا جاتا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج کے دن باور کراناچاہتے ہیں کہ کشمیری عوام تنہا نہیں ہیں۔ ہر پاکستانی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔یوم استحصال کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ دنیا کے سامنے ہندوستان کا اصلی چہرہ ہے نقاب ہو چکا ہے۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کشمیر کے فوجی محاصرے سے کشمیری عوام کی جدوجہدآزادی کو سلب نہیں کیا جاسکتا،انہوںنے کہاکہ بھارت فوجی محاصرے کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کی تحریک آزادی کو دبانے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا،چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے اور امن کی اہمیت کو سمجھتا ہے، تمام تر مسائل کا حل ڈائیلاگ ہے اور جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں، عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس دیرینہ مسئلہ کو حل کرایا جائے ۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن مقبوضہ کشمیرکی تاریخ میں ایک اور سیاہ دن ہے ۔ یوم استحصال کے موقع پر گزشتہ روز وزارت خارجہ سے لیکر ڈی چوک تک مذمتی واک کی گئی۔واک میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، نے واک کے آغاز میں شریک تھے۔ دوران واک مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منا رہی ہے۔ مودی نے کشمیر کو اندھا کنواں بنا یا ہوا ہے‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارت ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ کم نہیں ہوا۔وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر ہمیں باتوں اور نعروں سے نہیں ملے گا۔ مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گے تو کشمیر ملے گا۔ بہادر کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔سپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت خیبر پی کے اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بات کی گئی۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے نقشے میں کشمیر کو شامل کر کے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میںلفاظی نہیں بلکہ عملی اقدامات کر رہا ہے،بلوچستان کی سرزمین کے لوگ، قبائلی و سیاسی عمائدین کشمیری اکابرین ، شہداء کے لواحقین ، کے ساتھ کھڑے ہیں کشمیر ہر صورت میں پاکستان بنے گا اور ہمارے لبیک کے ترانے چلتے رہیں گے حکومت بلوچستان کی جانب سے یوم استحصال کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، قبل ازیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سے بلوچستان اسمبلی تک ریلی بھی نکالی گئی جس میں سیاسی و قبائلی عمائدین ،اراکین اسمبلی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ یاسین زئی تھے جبکہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور کشمیر کے ترانے بھی بجائے گئے ۔ گور نر بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ 5اگست 2019تاریخ کے سیا ہ ترین دنوں میں سے ایک ہے، مودی سرکار کشمیریوںکی آزادی کی جدوجہد کو ظلم وجبر سے نہیں دبا سکتی، کشمیر عالمی مسئلہ ہے اقوام متحدہ جنوبی ایشیاء میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کروانے کے لئے اقدامات کرے اگر خطے میں دو ایٹمی ممالک کا ٹکرائوہوا تو اسکی ذمہ دار عالمی برداری بھی ہوگی، یوم استحصال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی گورنر بلوچستان نے کہا کہ اگر نریندر مودی کو لگتا ہے کہ کشمیر انکا اٹوٹ انگ ہے تو وہ صرف چار دنوں کے لئے کشمیر سے کرفیو ہٹا کر دیکھ لیں انہیں معلوم ہو جائیگا کہ وہ کشمیر کی آزادی کو روک نہیں سکتے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک سال پہلے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کی کشمیری خود بھی پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ کشمیر کے مسئلے پر ہم سب متحد ہیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بجلی ‘ پانی‘ گیس بھی بند ہے دنیا کو کشمیر میں مظالم پر آنکھیں کھول لینی چاہئیں۔ مودی سرکار اپوزیشن لیڈر کو کشمیر جانے کی اجازت نہیں دیتی۔ کشمیر کی آزادی کا دن دور نہیں۔ جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن کی اپیل پر ملک بھر میں جے یو آئی نے کشمیرپر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیئے صوبائی اورضلعی ہیڈ کواٹرز میں ریلیاں نکالیں کراچی ،سکھر ،حیدر آباد،ملتان ،اسلام آباد ،کوئیٹہ ،پشاور سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے جبکہ لاہور میں پریس کلب کے باہر بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے ترمیم کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان،مولانا نعیم الدین،مفتی عبد الحفیظ ،قاری امجد سعید ،مفتی عزیزالرحمن ،مفتی عقیل ،محمد افضل خان،حافظ غضنفر عزیز ،بلال احمد میر۔ جمال عبد الناصر ،حافظ فہیم الدین،حافظ بلال درانی،حافظ طارق شاہ،قاسم افضل،قاری عبد الصمد ،حافظ منظور الحسن،سیٹھ راشد ،سیٹھ عدنان وھاب ،حافظ محمود اشرف اور دیگر نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک منٹ کی خاموشی سے حل نہیں ہوگا ۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میںکہا کہ گزشتہ برس 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کے بعد سے اہل کشمیر کو بھارت کے ہاتھوں ظالمانہ فوجی محاصرے کا سامنا ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر پر غیر قانونی قبضے کے ذریعے جن کشمیریوں کی آواز گل کرنے کی کوشش کی میں بطور سفیر ان سب کی آواز بنا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اہل کشمیر کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے حوالے سے اپنے عزائم اورموقف کو کل جاری ہونے والے پاکستان کے سیاسی نقشے میں بھی اجاگر کردیا ہے۔علاوہ ازیں وزیرِ اعظم عمران خان سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد کی مظفرآباد میں ملاقات کی۔وفد میں محمد حسین خطیب، سید فیض نقشبندی، غلام محمد صفی ، شیخ عبدالمتین محترمہ شمیم شال، اشتیاق حمید اور نثارمرزا شامل تھے۔حریت کانفرنس کے وفد نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری کشمیری قوم وزیرِ اعظم کی مشکور ہے۔جس طرح وزیر اعظم عمران خان نے نریندر مودی کے فاشسٹ چہرے کوبے نقاب کیا ہے اور دنیا کو بھارت کا اصل روپ دکھایا ہے اس پر پوری کشمیری قوم آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔اس پر وزیراعظم نے کہا کہ آٹھ لاکھ قابض افواج اور کشمیر کی قانونی حیثیت کو تبدیل کر کے کشمیریوں کی آواز کو دبا یا نہیں جا سکتا۔ ہر سطح اور ہر فورم پرکشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہوں گا۔
اسلام آباد+برسلز (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) یورپ اوہر امریکہ سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔بھارتی غیر قانونی قبضے والے جموں و کشمیر میں بھارتی محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاج کیا۔ لندن میں بڑی تعداد میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے بھارتی ہائی کمشن کے سامنے احتجاج کیا۔ بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے اور بھارتی فورسز کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہانگ کانگ میں یوم استحصال کشمیر پر بس ریلی نکالی گئی۔ ڈبل ڈیکر بس کی چھت پر کشمیر کے جھنڈے لہرائے گئے۔ بس کی چھت سے کشمیری ترانے بجتے رہے۔ بارسلونا میں بھارتی قونصل خانہ کے سامنے کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہراتے ہوئے مارچ کیا اور بھارت دہشتگرد کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کرا سکتی۔ کشمیر کی آزادی تک بھارت کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او۔آئی۔سی) کے انسانی حقوق کے مستقل کمشن نے یوم استحصال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ او۔ آئی۔ سی کا انسانی حقوق کمشن اقوام متحدہ کے ماہرین کے اس مطالبے کی حمایت کرتا ہے کہ بھارت کے ناجائز زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خطرناک صورتحال کے ازالے کے لئے فوری کارروائی کی جائے جو 5 اگست 2019 سے مسلسل خراب تر ہورہی ہے۔ او۔ آئی۔ سی کا انسانی حقوق کا مستقل کمشن اقوام متحدہ کے ماہرین کے اس مطالبے کی بھی تائید کرتا ہے کہ بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ماورائے ہلاکتوں، جبری لاپتہ کرنے، تشدد اور غیرقانونی قیدوبند کے واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں۔ او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے جاری محاصرے کی مذمت کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست 2019ء سے صورتحال ابتر ہو چکی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے سے باز رہے۔ علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے پر یورپی تھنک ٹینک اور انٹرنیشنل کرائسز گروپ نے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی اقدام نے نئی دلی کے حامیوں کو مخالف بنا دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کیخلاف مزاحمت تیز ہوئی۔ مسلح مزاحمت میں اضافہ سے قیام امن کے بھارتی دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔ کشمیریوں کی بہت بڑی تعداد بھارت سے آزادی حاصل کرنا چاہتی ہے۔ مودی سرکاری نے کشمیر کی اہم سیاسی شخصیات کو حراست میں لیا۔ فرانس میں ایفل ٹاور کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
لاہور+مظفرآباد‘ پشاور (نامہ نگاران) یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ملک بھر کی طرح پنجاب کے شہروں میں احتجاجی مظاہرے‘ ریلیاں نکالی گئیں‘ خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ یوم استحصال کشمیر مے موقع پر نوائے وقت گروپ کے زیر اہتمام ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کرنل ( ر) ریٹائرڈ سید احمد ندیم قادریکی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ میاں محمد سومرو کی زیر سر پرستی یوتھ فورم فار کشمیر(YFK) نے پنجاب اسمبلی تا لاہور پریس کلب ریلی نکالی گئی جسکی قیادت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کی۔ ریلی میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے بھارتی ترنگا اور مودی کا پتلا نذر آتش کیا۔ مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پرمسلم لیگ ق نے مسلم لیگ ہاؤس لاہور سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی قیادت ق لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا اور سینئر نائب صدر پنجاب چودھری ناصر عنایت سرا ایڈووکیٹ ذوالفقار گھمن راشد مغل خدیجہ فاروقی ایم پی اے ماجدہ زیدی کنول نسیم اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں اور کارنوں نے ریلی میں شرکت کی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کشمیریوں کے وکیل پاکستان کو ہر لحاظ سے مضبوط نہ کیا گیا تو کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزپاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے زیر اہہتمام 5اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر لگائے گئے استحصالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ن لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک،خواجہ عمران نذیر شائستہ پرویز ملک،ارکان اسمبلی وحید عالم سمیع اللہ خان ، غزالی سلیم بٹ یا سین سوہل ،چوہدری شہباز سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ پاکستان کے نقشے میں کشمیر ڈالنے سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا۔کشمیر کی آزادی کیلئے قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ لاہور کے زیر اہتمام مون مارکیٹ گلشن راوی میں" یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریلی میں سیکرٹری جنرل جے آئی یوتھ پاکستان شاہد نوید ملک ، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ریلی میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیر کا پرچم لہرایا اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ شیخوپورہ سے نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار خصوصی کے مطابق یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں تحریک انصاف مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی مرکزی انجمن تاجران تحصیل کونسل جے یو آئی ف پریس کلب شیخوپورہ سمیت دیگر مقامی سیاسی سماجی شخصیات نے ریلیاں نکلیاں جو یادگار چوک پر بڑے اجتماع کی شکل اختیار کر گئیں ۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان اور کوآرڈینٹر متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب پیر محمد ضیاء الحق نقشبندی نے کہا کہ کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نقشہ کی بھرپور تائید وحمایت کرتے ہیں، چیئرمین پاکستان علماء کونسل اورچیئرمین متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب مولانا حافظ محمد طاہر محموداشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ بھارتی حکمرانوں اورقابض ہندوستانی فوج کے ظلم وبربریت کے شکار 80لاکھ نہتے کشمیری مسلمان 365دن سے فوجی محاصرے میںہیں۔ مفتی محمد قیصر شہزاد نعیمی، جنرل سیکرٹری تحفظ ناموس رسالت محاذ مولانا محمد علی نقشبندی اور سید تنویر حسین نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر صدر پاکستان کی جانب سے سینیٹ کا خصوصی اجلاس بلانا بھی قابل تعریف عمل ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اوروائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ محمد ذیشان نے کہا کہ قراردادوں میں مجوزہ غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے شماری کے اصول سے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی قانونی حیثیت ظاہر ہوتی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حافظ امیر علی اعوان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اپنی قراردادوں کے ذریعے بیرونی غلبے کی زد میں رہنے والے لوگوں کی جدوجہد کی جائز حیثیت کی توثیق کرچکی ہے۔ باقی مقررین میں مولانا اجمل شفیق ،مفتی غلام یاسین نظامی ،مولانامحمد عابد قادری ،مولانا حافظ اکبر جتوئی ،مفتی ابوبکر قریشی ،ڈاکٹر بدر منیر سیفی ،مفتی سید عاشق حسین ،مولانا عاصم مخدوم ،مولانا اصغر عارف چشتی ،ذوالفقار علی نقشبندی ،عارف طیبی ،مولانا محمد اسلم صدیقی ،مولانا محمد اسلم قادری ،مولانا حفیظ الرحمن ،مولانا عبدالقیوم فاروقی ،مولانا بشیر رحیمی اور دیگر شامل تھے۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام 5اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پردینی جماعتوں نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان بھارت کے جنگی جنون و جارحیت کو روکنے اور کشمیر کی آزادی کے لئے فیصلہ کن عملی اقدامات کرے ،بھارت کے سنگین جنگی جرائم اور جغرافیہ و آبادی کے تناسب کی تبدیلی کے جواب میں دو منٹ کی خاموشی، امیر جماعت حافظ عبدالغفار روپڑی سمیت مفتی سید عاشق حسین. علامہ مخدوم غاصم،سید محمود غزنوی،رانا نصراللہ،ل الرحمان ناصر،شاہد محمود جانباز،مولانا طاہر اقبال.اور دیگر علما نے بھی خطاب کیا ۔ پاکستان تحریک انصاف شمالی لاہورکے زیرِاہتمام پارٹی آفس لارنس روڈ میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا، تقریب سے سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، شمالی لاہورکے جنرل سیکرٹری مہرواجد عظیم، نائب صدور سنٹرل پنجاب شبیرسیال، میجر(ر)غلام سرور اور غلام حسین، یاسرگیلانی، روبینہ شاہین، عرفان حسن، مرزا صادق جرال سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا، تقریب میں رانا رانا عارف مشتاق، ملک مبشرلال، طاہر رشید، ذکا ء دیوان، اعجازدیوان، جاوید اکرم ٹونی، علی رشید، میاں ندیم، ثاقب سلیم بٹ، عاصم میر، شیخ فہد شہزاد، فاروق آزادسمیت بڑی تعداد میں کشمیری عوام اور پارٹی کارکنا ن نے شرکت کی۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتما م آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں بھارت کی مذمت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا گیا ۔ اس سلسلہ میں مرکزی کانفرنس’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں منعقد ہو ئی ۔کانفرنس کی صدارت قائم مقام امیرتحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم مولانا قاری محمد فرمان علی حیدری نے کی۔ صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی ریاستی حیثیت ختم کرنے کا بھارتی اقدام سراسر دہشتگردی ہے ۔ مولانا محمد فیاض وٹو جلالی نے کہا ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کو فی الفور رہائی کا مطالبہ۔ پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔ نماز فجر کے بعد کشمیری مظلوموں کیلئے دعا اور اجتماعات ، مظاہرے اور کانفرنسیں منعقد کی گئیں، قائدین نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا اسد زکریا قاسمی، مولانا عبدالکریم ندیم، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا محمد رفیق جامی، مولانا محمد ایوب صفدر، مولانا اسد اللہ فاروق، پیر زبیر عابد، مولانا حق نواز خالد، علامہ طاہر الحسن، قاضی مطیع اللہ، مولانا نعمان حاشر، مولانا ابوبکر صابری، مولانا اسید الرحمان سعید ، پیر اسد حبیب شاہجمالی، مولانا اشفاق پتافی،مولانا محمد اسلم صدیقی و دیگر نے کیا۔مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور شہر کے زیر اہتمام راوی روڈ پریوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کے حق کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کی قیادت ناظم شہر حافظ بابر فاروق رحیمی ناظم پنجاب حافظ یونس آزاد اور ناظم تنظیمات ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کی۔ حافظ یونس آزاد نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ جہاد سے حل ہو گا۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ ْکشمیر بارے اقوام امتحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کا کردار مایوس کن ہے۔ حافظ بابر فاروق رحیمی نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما پیر سید محمد محفوظ مشہدی اور جے یو پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سردار محمد خان لغاری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر قراردادوں اور مظاہروں سے حل نہیں ہوگا۔ جمعیت علماء پاکستان کے رہنما مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام ’’یوم استحصال کشمیر‘‘ کے موقع پرجامعہ المرکز الاسلامی لاہور کینٹ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار کی صدارت حافظ نصیر احمد نورانی نے کی ۔مفتی تصدق حسین،رشید احمد رضوی ،محمدارشد مہر،مولانا سلیم اعوان،مفتی جمیل رضوی ،مولانا حاجی شوکت علی ،مولانا محمد اعظم ،حافظ لیاقت علی رضوی اور دیگر مقررین نے بھی سیمینار سے خطاب کیا ۔پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے 5 اگست بطوریوم سیاہ منایا ہے جبکہ حکومت یوم سیاہ کی بجائے یوم استحصال منا رہی ہے، جو کہ سب سے کمزور لفظ ہے اورحکومت نے اپنی کمزوری کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم قوم کو بتائے کہ آپ نے کشمیر کے لیے کیا کیا ہے۔گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق یوم استحصال منایا گیا شہر بھر میں مجموعی طور پر آٹھ ریلیاں نکالی گئیں، سب سے بڑی ریلی ضلعی انتظامیہ کی قیادت میں ڈی سی آفس سے نکالی گئی جس میں کمشنر گوجرانوالہ، آر پی او گوجرانوالہ،سی پی او گوجرانوالہ، ڈی سی گوجرانوالہ اور چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ آصف صدیق نے شرکت کی چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ کی ھدایت پر سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کے موبائل سکواڈ اور ٹریفک فلوٹ نے بھر پور نمائندگی کی ریلی میں ٹریفک پولیس کے افسران، عملہ، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ۔سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور چیئرمین قرآن بورڈ صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف یوم استحصال منایا گیا.شیخوپورہ موڑ سے جی ٹی روڈ شیرانوالہ باغ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی.اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد حسیب قادری اور دیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو پاکستانی نقشے میں شامل کرنا اور اس کیلئے عملی جدوجہد کا عزم تاریخی اقدام ہے،ریسکیو 1122 کے افسران، ریسکیو اہلکار اور ریسکیو محافظوں نے یومِ استحصال ِ کشمیر کے موقع پر اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء نے کہا کہ کشمیریوں کا استحصال اور غیر قانونی محاصرہ صبح آزادی کو روک نہیں سکتا۔ مرکزی راہنما پاکستان تحریک انصاف حاجی یونس انصاری کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں شہریوںنے شرکت کی شرکا ء نے کشمیر اور پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے، ریلی انصاری ہائوس ماڈل ٹائون سے شروع ہوئی اور اقبال ہائی سکول جی ٹی روڈ پر اختتام پذیر ہوئی ، یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے کمشنر آفس گوجرانوالہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزارحسین شاہ‘ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف‘ ایڈیشنل کمشنر ریونیو نعمان حفیظ‘ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈ افضال قمر وڑائچ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو علی اکبر بھنڈر سمیت کمشنر اور ڈی سی آفس کے افسران ‘ملازمین اور معززین نے شرکت کی تقریب کا آغاز ٹھیک 10 بجے سائرن بجا کر کیاگیا ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ جماعت رضائے مصطفی پاکستان وجماعت اہل سنت کے زیر اہتمام یوم استحصال کے موقعہ پر کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے احتجاجی ریلی آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت المساجد دارالسلام سے علامہ صاحبزادہ پیر محمد داود رضوی و ویگر قائدین کی قیادت میں نکالی گئی جس میں جماعت اہل سنت پاکستان کے راہنما علامہ خالد حسن مجددی، بین المذاہب امن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین قاری محمد سلیم زاہد،آل مسلم کانفرنس کے وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ ، تحریک اہل سنت پاکستان کے علامہ محمدضیااللہ قادری،جمعیت علمائے پاکستان کے مولانا محمد اکبرنقشبندی،محمد نعمان صدیقی، قاری محمد اعظم چشتی و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ حافظ آباد میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اوریومِ استحصال کشمیر منایا گیا ۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے جناح چوک تک ریلی نکالی گئی۔ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا،ڈی پی او بلال افتخار نے ریلی کی قیادت کی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عدنان ارشاد چیمہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حامد ناصر گورائیہ ،اسسٹنٹ کمشنر محمد طیب طاہر سمیت محکمہ صحت،تعلیم ،پاپولیشن ویلفیئر،ریسکیو 1122،پولیس اور دیگر محکموں کے افسران ،ملازمین ،سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور شہریوں نے شرکت کی ۔پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام کشمیری مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی حکومت کے کشمیریوں پر ظلم وبربریت کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔اس سلسلہ میں مرکز اہلسنت مرکزی جامع مسجد الفاروق ونیکے روڑ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما محمد عثمان حیدر نقوی ،مہر یونس شہزاد قادری، محمد آصف قادری، میاں ابرار بودلہ اور حافظ عثمان نے کی۔ جماعت اسلامی حافظ آباد کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یک جہتی اور بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر امان اللہ چٹھہ، ضلعی سیکرٹری جنرل محمد حنیف گوندل، محمد آصف نارو نے کی۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق یوم استحصال کشمیر منایا گیا، ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے نکالی گئی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال ،ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف پیر سرور شاہ ،سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی رائے اسلم کھرل ،مذہبی سکالرعلامہ محب النبی طاہر ،ضلعی انتظامیہ کے افسران واہلکاران کے علاوہ شہریوںکی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔ ننکانہ صاحب سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق یوم استحصال کشمیر منایاگیا، ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمدنے کی۔۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے نکالی گئی مرکزی ریلی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال ،ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف پیر سرور شاہ ،سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی رائے اسلم کھرل ،مذہبی سکالرعلامہ محب النبی طاہر ،ضلعی انتظامیہ کے افسران واہلکاران کے علاوہ شہریوںکی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کے حق خود ارادیت کی اس جنگ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں،سلامتی کونسل اقوام متحدہ کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے وزیر اعظم عمران خان قوم کو بتائیں کیا پاکستان کشمیر کے موقف سے ہٹ چکا؟ اس موقع پر ضلعی صدر علامہ شریف الدین قذافی ، صدر علماء بورڈ علامہ عبداللہ ثاقب ، ضلعی صدر علماء بورڈ علامہ رب نواز جلالی نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں کسی بھی لمحہ پر کشمیر سے پاکستان کو جدا نہیں کیا جا سکتا۔مفتی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے خلاف یکطرفہ حکومتی کاروائی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی کیمطابق ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ’’ یوم استحصال ِکشمیر‘‘ کی مرکزی تقریب کچہری چوک سیالکوٹ میں انعقاد پذیر ہوئی۔معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان عثمان ڈار، صوبائی وزیر خصوصی تعلیم چودھری محمد اخلاق، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، ڈی پی او کیپٹن(ر) مستنصر فیروز، صدر ایوان صنعت وتجارت ملک محمد اشرف، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سید نجم گیلانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کریم بخش، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں رفیق احسن، سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد و خواتین تقریب میں شریک ہوئی۔ تقریب کے آغاز سائرن بجا کر اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ بعد ازاں کچہری چوک (مظفرآباد) تا چوک علامہ اقبال (سرینگر) تک مہمانوں اور شرکاء ریلی نے مارچ کیا ۔ ریلی کے شرکاء میں اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ گجرات سے نامہ نگار کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح گجرات بھی یوم استحصال کشمیر منایا گیا‘ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی قیادت میںشرکاء نے مظفرآباد تا سرینگر علامتی واک کی جبکہ سروس موڑ تاجی ٹی ایس چوک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر توقیر الیاس چیمہ‘ ظہیر لیاقت‘ اسسٹنٹ کمشنرز محمد جمیل‘ فیصل عباس مانگٹ ‘ فہد اعجاز‘ ڈی ایچ او ڈاکٹرز ایاز ناصر چوان ‘ صدر پی ایم اے ڈاکٹر اسامہ طلعت ‘ سی او میونسپل کارپوریشن گجرات محمود اقبال گوندل‘ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ چنیوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق یوم استحصال کشمیر منایا گیا اورمیونسپل کارپوریشن آفس تا ختم نبوت چوک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد ریاض ، ڈی پی او سید حسنین حیدر ، ایم پی اے محترمہ سلیم بی بی ، ضلعی صدر پی ٹی آئی میاں شوکت علی تھہیم و دیگر نے کی۔ چنیوٹ نمائندہ خصوصیہیومن رائٹس اینڈ ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ چنیوٹ کے زیر اہتمام یوم استحصال منایا گیا اس سلسلہ میں ایک ریلی نکالی گئی صدر ہیومن رائٹس اینڈ ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ چنیوٹ نے ریلی سے خطاب کیا۔ نارووال سے نامہ نگار کے مطابق یو م استحصا ل کشمیر نہا یت جو ش خروش سے منا یا گیا بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر شاہد زما ن لک ،ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر ذو الفقار احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز ڈا کٹر فیصل سلیم ،محمد حنیف ،اسسٹنٹ کمشنر عمر افتخار شیر ازی ، ضلعی چیئر مین بیت الما ل حا جی امجد خا ن کا کڑ ، ضلعی چیئر مین اوور سیز کمیٹی عرفان عا بد ،حافظ ذوالفقار مہیس،سو ل ڈیفنس ، ریسکیو 1122کے افسران سٹاف و شہر کی سما جی سیا سی ،مذہبی ، وکلا ء بر ادی اور میڈ یا کے نما ئند گا ن نے کثیر تعد اد میں شرکت کی ۔ ریلی ڈسٹر کٹ ہیڈ کو ارٹرز ہسپتال سے شروع ہو کر جسٹربا ئی پاس پر اختتام پذیر ہو ئی ۔ جھنگ سے نامہ نگار کے مطابق 5اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو اور ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی قیادت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور شہر کے زیر اہتمام راوی روڈ پریوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کے حق کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی قیادت ناظم شہر حافظ بابر فاروق رحیمی ناظم پنجاب حافظ یونس آزاد اور ناظم تنظیمات ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں اور بھارتی جبر و استبداد کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتے ہیں۔ حافظ یونس آزاد نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ جہاد سے حل ہو گا۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ کشمیر بارے اقوام امتحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کا کردار مایوس کن ہے۔ حافظ بابر فاروق رحیمی نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ و پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی عہداروں نے یوم استحصام کشمیر کے سلسلے میں ریلی نکالی، ڈپٹی کمشنر عثمان علی ،پی ٹی آئی کے رہنماؤں چوہدری سلیم صادق ،چوہدری طارق ارشاد ،سابق ایم این سے و ٹکٹ ہولڈر ترجمان پنجاب حکومت سید گلزار سبطین اورحفیظ اللہ بلوچ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈی سی آفس سے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید تنویر مرتضی شاہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق ،مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری محمد اشفاق اورایم پی اے چوہدری سعید احمد سعیدی کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی، تحصیل کونسل ہال میں ایک سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا،جس میں اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری، سی ای او ایجو کیشن مہر آفتاب احمد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ممتازسیال، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں فراز منیرریسکیو1122میاں فراز،میاں سہیل غنی و دیگر سرکاری محکمہ جات کے اعلٰی افسران سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی، وزیر جنگلات پنجاب سردار سبطین خان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کا میاب سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حقیقی معنوں میں اس کی روح کے مطابق اجاگر کیا اس موقع پر کشمیر کی آزادی ملک کی استحکا م وترقی اور کرونا وائرس وباء کے خاتمہ کیلئے بھی خصوصی دعا کرائی گئی۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے نارکوٹکس کنٹرول چوہدری فیصل فاروق چیمہ نے کہاکہ بے گناہ شہید کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور آزادی کشمیر کی صبح ضرور طلوع ہو گی ۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار حسین گوندل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر کا مقدمہ ہر جگہ لڑے گی ۔ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی طرف سے غیر آئینی و غیر انسانی اقدامات، جبر، شہری آزادیوں کو مکمل سلب کرنے والے فوجی محاصرے کے ایک سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر کی اپیل پر آزاد کشمیر بھر، پاکستان و دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں نے 05 اگست یوم استحصال کے طور پر منایا۔ بدھ کے روز یوم استحصال کے موقع پر آزاد کشمیر میں سب سے بڑی احتجاجی ریلی مظفرآباد میں سپریم کورٹ چوک سے یو این او ملٹری آبزرور مشن تک وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں نکالی گئی جس میں وزراء کرام، اراکین اسمبلی، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر مرزا شفیق جرال ،پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر، جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار حسن ابراہیم، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل عبدالماجد خان، جماعت اسلامی کے پارلیمانی رہنما عبدالرشید ترابی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینئر (ایم) فیض احمد نقشبندی،محمد حسین خطیب، ایم ایل اے مہاجرین مقبوضہ کشمیر نسیمہ وانی سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہندوستان کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے نعروں پر مشتمل بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے اور بھارتی غاصبو کشمیر ہمارا چھوڑ دو، کشمیری عوام کو حق خودارادیت دیا جائے، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ شرکاء نے 05 اگست یوم استحصال کے حوالے سے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھی تھیں۔ ریلی کے اختتام پر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے سیاسی جماعتوں و حریت کانفرنس کے قائدین کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام احتجاجی یاداشت اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے حوالے کی۔دریں اثنا یو این او آفس سے شاہراہ سری نگر تک مارچ کیا گیا جہاں یوم استحصال کے موقع پر سیاہ غبارے ہوا میں چھوڑے گئے۔ مانک پیاں مہاجر کیمپ میں مجلس شوری کے زیر اہتمام بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ، بھارتی ظلم و جبر ، غیر قانونی اقدامات بند نہ ہوئے تو منحوس خونی لکیر روندنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا، ریلی سے امیر شوری محمد یونس میر ، قاضی صدف، محمد اقبال میر، غازی شاہ، بشارت رووف، شاہد کاظمی کا خطاب، تفصیلات کے مطابق یوم استیصال کے موقع پر مانک پیاں مہاجر کیمپ میں مجلس شوری کے زیر اہتمام بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں اراکین کمیٹی، مہاجرین یوتھ رائٹس فورم سمیت سیکنڑوں کی تعداد میں مہاجرین بزرگ و نوجوانان نے شرکت کی، ریلی میں محمد یونس میر، نمبردار مشتاق، محمد اقبال اعوان، ?