جہیز فنڈ کی مد میں 31 پولیس اہلکاروں میں کثیر مالیت کے چیکس تقسیم
لاہور(نمائندہ خصوصی)سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر میں پیش پیش جہیز فنڈ کی مد میں 31 اہلکاروں میں کثیر مالیت کے چیکس تقسیم کر دیے گئے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک نے اہلکاروں میں چیک تقسیم کئے۔چیک لینے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل تاجدین، کانسٹبل فیض احمد، ماجد علی، یونس، کانسٹیبل نصیب، شوکت، طارق سمیت متعدد اہلکاروں میں جہیزفنڈ کی مد میں چیکس تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ پینشن کیسز، ڈوری کیسز، سکالرشپ کیسز میں راہنمائی کیلئے فوکل پرسنز لگائے گئے ہیں۔