سول لائنز ڈویژن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں،77ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار)سول لائنز ڈویژن رضا صفدر کاظمی کی قیادت میںسول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث77ملزمان گرفتار کر لیئے۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے06 پسٹلز،ایک رائفل اوردرجنوں گولیاںبرآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے20ملزمان کے قبضہ سے05کلو520گرام چرس اور85 لٹر شراب برآمد کی گئی۔