• news

چوری ڈکیتی کی وارادتیں‘ مزاحمت پر فائرنگ سے شہری زخمی

قصور (نمائندہ نوائے وقت)قصور اور نواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لے گئے جبکہ مزاحمت پر فائر مار کر ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا۔ ساجد نے پولیس تھا الہ آباد میں درخواست دی کہ رات گھر میں سو رہے تھے نامعلوم چور آئے اور گھر سے چھ لاکھ روپے لے گئے ہیںکوٹ اعظم خاں قصور کا رہائشی رکشہ پرجارہا تھا نامعلوم موٹر سائیکل پر آئے اورنقدی چھین کر فرار ہو گئے گزشتہ رات صادق گھر میں موجود نہیں تھا تو شور سننے کے بعدبھائی لیاقت کے گھر گیا تو دیکھا سلیم اور شاہد گھر کے تالے توڑ کر تلاشی لے رہے تھے مزاحمت پر لیاقت کو ملزمان نے فائر مار کر شدید زخمی کردیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

ای پیپر-دی نیشن