فیروزوالہ:پلاسٹک ساز دو فیکٹریوں میں آگ بھڑک اُٹھی،لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرراکھ
فیروزوالہ(نامہ نگار) شاہدرہ اور کوٹ عبدالمالک کے علاقہ میں پلاسٹک ساز دو فیکٹریوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے عملہ نے کئی گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا مزید بلڈنگ اور سامان کو بچا لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک کے قریب جیلانی پلاسٹک فیکٹری میں شاپر بیگ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث پڑا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا مال جل گیا ۔شاہدرہ میں پلاسٹک ساز فیکٹری میں بھی آگ لگنے سے سامان جل کر راکھ ہو گیا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔