توہین رسالت مقدمات کے ٹرائل اپیلوں پر فیصلے کی مدت کے تعین کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد (وقائع نگار) توہین رسالت سے متعلقہ مقدمات کے ٹرائل اور اپیلوں پر فیصلے کی مدت کے تعین کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ شہری حافظ احتشام نے وکیل طارق اسد کے ذریعے درخواست دائر کی ۔میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، انسداد دہشتگردی عدالت، ایف آئی اے کو فریق بناتے ہوئے کہا ہے کہ توہین رسالت کے کیسز کے بروقت فیصلے نہ ہونے کا تدارک نہ کیا گیا تو انتشار جنم لے سکتا ہے۔ توہین رسالت اور توہین مذہب سے متعلق مقدمات کے فیصلے کئی سال تک نہیں ہو پاتے۔ اعلی عدلیہ میں اپیلوں کو بھی کئی سال تک زیر التوا رکھا جاتا ہے۔ درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت کو مقدس ہستیوں کی گستاخی کے حوالے سے مقدمے کا ایک ماہ میں فیصلے کا حکم دیا جائے۔