لاکھوں کے 5 ڈاکے‘ شہری نقدی زیورات اور سامان سے محروم
لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہ وگئے۔ ذرائع کے مطابق غازی آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے تنویر کے گھر سے 4لاکھ مالیت، چوہنگ میں حسن کے گھر سے 4لاکھ 20ہزار مالیت، کاہنہ میں عمیر کے گھر سے1لاکھ 90 ہزار مالیت کے شالیمار میں اکرام کے گھر سے1 لاکھ 15ہزار مالیت، سبزہ زار میں فرقان کے گھر سے 1 لاکھ، روپے مایت کے زیورات نقدی ور دیگر سامان لوٹ لیا۔ گلشن راوی میں ڈاکوؤں نے ناظم سے60ہزار نقدی اور دیگر سامان۔ راوی روڈ کے علاقہ میں شاہ زمان کی فیملی سے 35 ہزار کی نقدی اور دیگر سامان، اکبری گیٹ کے علاقہ میں نوید کی فیملی سے 20ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ جبکہ برکی اور اسلام پورہ سے گاڑیاں اور مصطفی ٹاون، شاہدرہ اور سول لائن سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔