• news

پاکستان ،چین کے درمیان خنجراب کے راستے تجارت عارضی طور پر بحال ہوگئی: عبد الرزاق دائود 

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان خنجراب کے راستے تجارت عارضی طور پر بحال ہوگئی ہے۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خنجراب کے راستے تجارت کی بحالی عارضی ہے۔تاجر برادری خصوصاً گلگت بلتستان کے تاجر طویل عرصے سے تجارت کی بحالی کا مطالبہ کر رہے تھے جس میں کرونا وبا ء کے باعث تعطل پیدا ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ تجارت کی بحالی وزارت تجارت کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے چینی حکام اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ کام کیا۔

ای پیپر-دی نیشن