• news

قصور: کلینک عملے کی لاپروائی‘ دوران ڈیلیوری زچہ و بچہ جاں بحق 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ہاشم پورہ میں نجی کلینک کے عملے کی لاپرواہی سے دوران ڈیلیوری آپریشن زچہ و بچہ  دونوں جاں بحق ہوگئے۔ آرائیاں والا کی رہائشی 35 سالہ نجمہ بی بی نجمی کلینک ہاشم پورہ میں ڈیلیوری آپریشن کیلئے گئی۔ ڈیلیوری آپریشن کے دوران زچہ و بچہ دونوں کی موت واقع ہو گئی۔ لواحقین نے مؤقف اختیار کیا کہ نجمہ بی بی کی ہلاکت عملے کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ پولیس تھانہ کنگن پور مصروف کارروائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن