پارکس کھولنے کا فیصلہ چند گھنٹوں بعد واپس
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے شہر بھر کے پارکس کو کھولنے کا فیصلہ کچھ گھنٹوں کے بعد واپس لے لیا اور دوبارہ پارکس تاحکم ثانی بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے کے ترجمان نے گزشتہ روز پریس ریلیز جاری کی جس میں کہا گیا کہ پی ایچ اے نے شہر بھر کے پارکس کو حکومتی ایس او پیز کے ساتھ صبح 6 سے شام 8 بجے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور 7 اگست کو شہر بھر کے پارکس کو حکومتی ایس او پیز کے ساتھ صبح 6 سے شام 8 بجے کھولا جائے گا تاہم کچھ دیر کے بعد ہی اس فیصلے کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔