چکی آٹے کی قیمت میں 2 روپے کلو اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز سے چکی سے تیار کردہ آٹے کی ایک کلو قیمت میں 2 روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کی قیمت 70 روپے سے بڑھ کر 72 روپے کلو ہو گئی ہے۔ جبکہ بیشتر علاقوں میں بعض آٹا چکی مالکان پہلے ہی ایک کلو آٹا 75روپے کلو فروخت کر رہے ہیں۔ لاہور آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے قیمت 72 روپے مقرر کی ہے جس پر آج سے اطلاق ہو جائے گا۔ 75روپے فی کلو آٹا فروخت کرنے والے چکی مالکان کا مؤقف ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 2400 روپے ہو گئی ہے اور اس صورتحال میں ہم 72روپے میں چکی سے تیار کردہ آٹا فروخت نہیں کر سکتے۔