• news

بھارت کے غیرقانونی قبضے والے جموں و کشمیر میں فوجی محاصرے ،مظالم کے خلاف  فلم ’’آرٹیکل 370 ‘‘ ریلیز

اسلام آباد (نیٹ نیوز) 5 اگست 2019 ء کو بھارت نے اپنے غیرقانونی قبضے والے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے اپنے ساتھ غیرقانونی طریقے سے ضم کر لیا تھا اور اب بھارت کے اس غیرقانونی اقدام کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ خطے میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے اور فوجی محاصرے میں کشمیریوں کی زندگی کا عکس دکھانے کے لئے ہدایت کار ابراہیم بلوچ نے ’’آرٹیکل 370 ‘ کے موضوع پر ایک مختصر فلم بنائی ہے۔ اس مختصر فلم کی کہانی ایک حاملہ لڑکی گل رانا کے گرد گھومتی ہے جو کہ مقبوضہ کشمیر میں رہتی اور فوجی محاصرے کے بعد اس کا شوہر لاپتہ ہو جاتا ہے۔ فلم ’آرٹیکل 370 ‘ میں اداکارہ مریم نفیس نے گل رانا کا کردار ادا کیا ہے جبکہ اس فلم کو مدیحہ مجید نے ’سی پرائم‘ کے بینر تلے ریلیز کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن