کراچی: ریلی پر بم حملہ ،جماعت اسلامی قائدآباد کے زخمی ناظم رفیق تنولی جاں بحق
کراچی (نیٹ نیوز) جماعت اسلامی کی یوم استحصال کشمیر ریلی پر دستی بم حملے کے نتیجے میں شدید زخمی کارکن جاں بحق ہوگیا۔ کراچی میں گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی یوم استحصال کشمیر ریلی پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 39 افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک تھی۔ حملے میں شدید زخمی ایک کارکن دوران علاج انتقال کرگئے جن کی شناخت رفیق تنولی کے نام سے ہوئی جو جماعت اسلامی ضلع ملیر علاقہ قائد آباد کے ناظم تھے۔ قومیت پرست تنظیم سندھ ریوولیوشنری آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔