ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی پولی تھین بیگز پر پابندی لگادی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں مالز اور شاپنگ سنٹرز میں پولی تھین بیگز کے استعمال کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس شاہد کریم نے لاہور کے بعد فیصل آباد اور گوجرنوالہ میں بھی پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ فاضل عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی ماحولیات عدالتی حکم پر من وعن عمل کروائیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولی تھین بیگز کے استعمال سے نکاسی کا سسٹم متاثر ہو رہا ہے محکمہ ماحولیات عدالتی حکم پر عمل نہیں کر پا رہا، عدالت نے حکم دیا کہ پولی تھین بیگز نظر نہیں آنے چاہئیں اور کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔