یوم آزادی کے موقع پرپی آئی اے نے کرایوں میں14فیصدکمی کردی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پی آئی اے نے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست جشن آزادی پیکج کے طور پر کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان کرائے میں 14 فیصد رعایت کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق سامان کی مد میں بھی غیر معمولی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے.73 ویں یوم آزادی کی نسبت سے ہر مسافر73 کلو سامان اپنے ساتھ مفت لے جا سکیں گے۔سکیم 7 اگست تا 14 اگست 2020 تک لاگو رہے گی۔ پی آئی اے نے ملتان، سکھر، گوادر سے یوم ازادی کے موقع پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا بھی اعلان کر دیاہے۔ 13 اگست سے ملتان، سکھر اور گوادر کو پروازوں کے ذریعے ملک کے دیگر شہروں سے منسلک کردیا جائے گا۔ جشن آزادی پیکج کا مقصد اس تاریخی دن پر لوگوں میں خوشیاں بانٹنا ہے ۔؎ اس عظیم دن پی آئی اے قوم سے عہد کرنا چاہتی ہے کہ ہر مشکل وقت میں ہم اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔