انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے کھیلوں میں جاپانی بچوں کیساتھ زیادتی کا نوٹس لے لیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)جاپان میںکھیلوں میں بچوں کیساتھ زیادتی کا انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے نوٹس لے لیا۔ صدر آئی اوسی تھامس بیچ نے جاپان اولمپک کمیٹی کے چیف یاسوہیرو یاما شیٹا سے رابطہ کیا اور ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے حوالے سے بات چیت کی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جاپانی اتھلیٹ بچوں کو جسمانی اور زبانی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے ‘بعض اوقات ٹریننگ کے دوران جنسی زیادتی کابھی نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ رپورٹ میں پچاس کھیلوں میں 800سے زائد بچوں کے ساتھ واقعات کو رپورٹ کیا گیا ہے ۔ دونوں سربراہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی قسم کی زیادتی کیخلاف لڑا جائے گا۔ جاپان اولمپک کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ماضی کے واقعات کی روشنی میں کھیلوں کی دنیا میں زیادتی کے واقعات کو ختم کرنے کیلئے کئی کوششیں کی گئی ہیں ۔ ایسی منفی سرگرمیوں کے خاتمہ کیلئے اقدامات اٹھاتے رہیں گے ۔