وزیر ریلوے کو کرونا کے بعد نئی زندگی ملی،اب اللہ اللہ کریں:رانا ثنا اللہ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور قومی اسمبلی کے رکن رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد کو اللہ اللہ کرنے کا مشورہ ہے اور کہا ہے کہ ’’شیخ صاحب جھوٹ بولنے سے توبہ کر لیں‘‘ ، وزیر ریلوے کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’’ شیخ صاحب کو کرونا کے بعد نئی زندگی ملی ہے ، جھوٹ سے توبہ کر لیں شیخ صاحب کرونا کے بعد اللہ اللہ کریںشہباز شریف اور حمزہ شہباز نہیں ، کرپشن کے سنجیدہ کیسز مالم جبہ ، ہیلی کاپٹر کیس، عمران نیازی کے 23 خفیہ اکائونٹس اور فارن فنڈنگ ہیں، کرپشن کے سنجیدہ کیس پشاور بی آر ٹی اور بلین ٹری سونامی ہیں شیخ صاحب ملکی تاریخ کے کرپشن کے سنجیدہ ترین کیسز عمران مافیا کی آٹا ، گندم، چینی، پٹرول، فرنس آئل ، ادویات کی چوری ہیں کرپشن کا سنجیدہ ترین کیس دو سال میں 13000 ارب کا قرض کس کی جیب میں گیا؟‘‘