• news

افغانستان میں2ٹینکرزتباہ، 7ڈرائیوراغواء

کابل(نیٹ نیوز) افغانستان کی سکیورٹی فورسزنے بتایا حکومت مخالف گروپ نے جمعرات کی صبح بغلان۔ سماگان ہائی وے پر پل خمری کے قریب تیل سے بھرے 7 ٹینکر ڈرائیوروںکواغوا کرلیا جبکہ اور دو ٹینکرز کو جلا دیا۔ واقع پل خمری کے علاقے باغ شمال میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق دو ٹینکرز کو جلانے کے بعد 7 دیگر ٹینکرزکو دہنہ غوری ضلع کی جانب لے گئے۔ مقامی حکام نے اس سارے معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔اور نہ ہی کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول کی۔ گزشتہ کچھ دنو ں سے طالبان نے بغلان میں زیادہ حملے کرنا شروع کردیئے ہیںجن کا زیادہ تر نشانہ سکیورٹی چیک پوسٹس ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن