انتخابات میں مداخلت کرنیوالے کی گرفتاری پر 10ملین ڈالر کا انعام ہونا چاہئے: پومپیو
نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے تجویز دی ہے کہ امریکا میں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے والے کی گرفتاری کے لیے دس ملین ڈالر کی رقم رکھی جانا چاہیے۔ انتخابات میں مداخلت میں کسی بھی ریاستی عنصر کی گرفتاری پر دس ملین ڈالر کا انعام ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکی خفیہ اداروں کے مطابق سن 2016 میں روس نے انتخابات میں مداخلت کر کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے رائے عامہ ہم وار کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں روس نے سوشل میڈیا کا استعمال کیا۔ امریکی خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھی بیرونی مداخلت کے خطرات موجود ہیں۔