• news

سیاحت اور کاروبار کا کھلنا پاکستان کیلئے خوشی کی خبر ہے، شبلی فراز

 اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ؤ سیاحت اور کاروبار کے مختلف شعبوں کا کھلنا پاکستان کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے صحت اور معیشت دونوں کو ساتھ لیکر چلنے کی حکمت عملی کو وقت نے درست ثابت کیا ہے،کورونا کے خلاف جنگ میں ہمارے اقدامات کی دنیا معترف ہو چکی ہے سیاحت اور کاروبار کے مختلف شعبوں کا کھلنا پاکستان کے لیے خوشی کی خبر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن