وفاقی محتسب نے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے مختلف محکموں کے سربراہوں کو طلب کر لیا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی محتسب سید طا ہر شہباز نے اپنے فیصلوں پر عملد رآمد کے لئے متعلقہ اداروں کے سر برا ہان کو اسلا م آباد طلب کرلیا۔ گز شتہ روز وفاقی محتسب کے شعبہ عملد رآمد کے ایک اجلا س کے دوران انہوں نے کہا کہ ہما رے فیصلوں پر عملد رآمد کی صو رتحال حو صلہ افزاء ہے تاہم زیرالتواء فیصلوں پر عملد رآمد کو بھی یقینی بنا یا جا ئے گا۔ انہوں نے اس مقصد کے لئے ڈسکوز، سی ڈی اے، گو رنمنٹ ایمپلا ئز ہا ئو سنگ فا ئو نڈ یشن ، سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہا ن کو اپنے دفتر میں عملد رآمد کی صو رتحال کا جا ئزہ لینے کے لئے طلب کر لیا ہے۔ اجلا س کے دوران سینئر ایڈوائزر برائے عملد رآمد شا ہد اللہ بیگ نے بر یفنگ میں بتا یا کہ صرف1966 فیصلوں پر عملد رآمد ہو نا با قی ہے۔ان میں سے 682 فیصلوں میں ابھی عملد رآمد کی معیا د با قی ہے جبکہ 1284 فیصلوں پر عملد رآمد کا وقت گزر چکا ہے۔54 فیصلوں پر صدر پا کستان کو اپیل کی گئی، سات فیصلوں پر نظر ثا نی کی اپیل داخل کی گئی ہے۔