سونے کی قیمت اڑھائی ہزار اضافہ سے ایک لاکھ 32 ہزار وپے تولہ ہو گئی
لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اورفی تولہ سونا مزید 2 ہزار 500 روپے مہنگا ہو گیا ہے جس سیایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونا ایک لاکھ 13 ہزار 169 روپے کا ہو گیا۔ 22 قیراط سونا 1 لاکھ 3 ہزار 738 روپے فی 10 گرام ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2054 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔