وزیراعظم کی لاہور آمد پر سخت سکیورٹی انتظامات ‘ فضائی نگرانی
لاہور(نامہ نگار)وزیراعظم عمران خان کی لاہور آمدکے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔شاہدرہ میں وزیراعظم عمران خان کی آمد سے قبل ہی پولیس لائن سے ایک لیڈی ریزروسمیت20 ریزرو تعینات کردی گئی تھیں۔پنجاب پولیس اور ٹریفک وارڈنز کی بھاری نفری نے ایل ڈی اے گرائونڈ شاہدرہ کی طرف جانے والے راستے اور ملحقہ سڑکیں خاردار تارے لگاکر سیل کردیے تھے۔وزیراعظم کی آمد سے قبل علاقہ کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔2 ایس پیز،4 ڈی ایس پیز،16 ایس ایچ اوز بھی سکیورٹی پر مامورتھے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم کی لاہور آمد پرڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے شہر کے مختلف مقامات اور اہم تنصیبات پرسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں۔