حکومت شفاف ترین، غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دینگے: عثمان بزدار
لاہو (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اتھارٹی کا قیام عمل آچکا ہے-اسلام آباد کے بعد آج پاکستان کے دوسرے Plannedشہر کو آباد کرنے کی طرف جا رہے ہیں - یہ شہر نیا لاہور ہو گا جسے منصوبہ بندی کے تحت بسایا جائے گا- پانی کی سٹوریج سے لاہور کے اندر زیر زمین پانی کی کم ہوتی سطح بہتر ہو گی- جھیل بننے سے ایکو سسٹم بہتر ہوگا ۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق آبی اور فضائی آلودگی کے سدباب کیلئے گرین زون بنائے جائیں گے- تقریبا18 لاکھ رہائشی یونٹس بنیں گے -اس میگا پراجیکٹ کے آغاز کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔یہ پاکستان کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے -یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے جسے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہماری حکومت نے قبول کیا ہے - سابق ادوار میں کوئی بھی اس چیلنج کو قبول کرنے کی ہمت نہیں کر سکا-انشاء اللہ اس چیلنج کو پورا کریں گے -اس منصوبے کی راہ میںکسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ بزدارنے کہا ہے کہ تنقید کی پروا کئے بغیر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے-عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی- حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے - کبھی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دیں گے - الزامات کی منفی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا- عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن کر رہے گا- واویلا مچانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں اوریہ عناصر ہمیشہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے مخالف رہے ہیں -22 کروڑ عوام ایسے عناصر کے دوغلے چہرے پہچان چکے ہیں - اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے، اسے عبادت سمجھ کر نبھارہے ہیں-عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت کی جانب رواں دواں ہے-حکومت کی انسداد کرونا کی پالیسی کامیاب رہی ہے اور سٹیک ہولڈرز کی مشاور ت کے بعد سمارٹ لاک ڈاؤن کو ختم کیا ہے تا ہم شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے - ماسک پہننے کی پابندی اور سماجی فاصلے بدستوربرقرار رکھنے سے صورتحال مزید بہتر ہو گی- حکومت نے کرونا کے خلاف بھی کامیابی حاصل کی اور عام آدمی کی معاشی مشکلات کا بھی احساس کیا-اپوزیشن صرف پوائنٹ سکورنگ میں لگی رہی اور اپوزیشن رہنماؤں کی کرونا پر منفی سیاست بری طرح ناکام رہی - عثمان بزدار نے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے یوم شہادت کے موقع پر پیغام میں کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے پاکستان کے پرچم کو سر بلند رکھنے کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔