• news

کلبھوشن کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بنچ تشکیل

اسلام آباد( وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ نے کلبھوشن یادیو کیس کی آئندہ سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل لارجر بینچ 3ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔یادرہے کہ گذشتہ سماعت پر عدالت نے لارجر بنچ تشکیل دینے کاحکم دیاتھا جس کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 ستمبر کے لیے فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے ہیں اور عدالت نے کلبھوشن اور بھارت کو وکیل کرنے کی دوبارہ پیشکش کا بھی حکم دے رکھا ہے،اٹارنی جنرل 3 ستمبر کو بھارت اور کلبھوشن کے جواب سے آگاہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن