بھارتی ریاست کیرالہ میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے بعد 2ٹکڑے، 20ہلاک،140زخمی
نئی دہلی ( نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی ریاست کیرالہ میں مسافر طیارہ کی کریش لینڈنگ میں 2 پائلٹوں سمیت 20 افراد ہلاک جبکہ 140 افراد زخمی ہو گئے ہیں ، 40 کے قریب مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ائرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران رن وے سے دوران پھسل کر آبادی میں گھس گیا، حادثے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی ایئر انڈیا کی ایکسپریس پرواز آئی ایکس 1344 جمعے کی شام دبئی سے کالی کٹ کے کوئیکوڈ ہوائی اڈے پہنچی تھی اور ایئر انڈیا کے ترجمان کے مطابق خراب موسم میں اترتے ہوئے طیارہ رن وے سے پھسل کر نیچے جا گرا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کریش لینڈنگ کے دوران بوئنگ 737 طیارہ ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے، جبکہ حادثے کے مقام پر مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سول ایوی ایشن وزارت کا کہنا تھا کہ ایئرانڈیا کا جہاز دبئی سے پہنچا تھا جس میں عملہ اور 191 افراد سوار تھے اور جنوبی شہر کیلی کٹ میں بارش کے دوران لینڈنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔حکام کے مطابق حادثے میں زخمی 40 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم اور نریندر مودی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رایست کیرالہ کے وزیراعلیٰ پینارائی وجے پان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز حادثے کے باعث پولیس او رآگ بھانے کے عملے کو فوراً کاری پور کے کوئیکوڈ ہوائی اڈے پر پہنچنے کے احکامات دے دیئے ہیں حادثے کے فوراً بعد وزیر داخلہ امیت شاہ اور حزب اختلاف کے رہنما راہول گاندھی کی جانب سے اس واقع پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔