ہیومن رائٹس واچ رپورٹ میں میرا‘ زرداری اور سعد رفیق کا ذکر ہے: بلاول
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے رپورٹ میں میرا، آصف زرداری، سعد رفیق اوردیگر کا ذکر کیا ہے ، ہم شوق سے کشمیر پر ہیومن رائٹس واچ کا حوالہ دیتے ہیں لیکن پاکستان کے معاملے میں اس کی رپورٹس نظرانداز کردیتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے ٹویٹ میں رپورٹ بھی شیئر کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری سے ارکان قومی اسمبلی پیر سید فضل شاہ جیلانی، میر عابد حسین بھیو، سید اعجاز شاہ شیرازی اور سردار خالد احمد لوند نے ملاقات کی۔ اور اپنے حلقوں کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔