رمضان شوگر ملز ریفرنس‘ شہباز شریف‘ حمزہ پر فرد جرم عائد کرنے تحریری حکمنامہ جاری
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس میں میں قرار دیا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز کے مرکزی اور ضمنی ریفرنس اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فرد جرم عائد کی جاتی ہے،ملزم شہباز شریف اور حمزہ شہباز فرد جرم عائد ہونے کے بعد قانونی طور پر اپنے موقف کے دفاع کیلئے درخواست دائر کر سکتے ہیں،ملزمان نے ریفرنس میں اپنے خلاف عائد الزامات کو رد کیا اور ٹرائل کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے.