• news

سپریم کورٹ ،ملک کے مالی امور ، اراکین پارلیمنٹ ڈیولپمنٹ فنڈز کیخلاف درخواست 

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ میں ملک کے مالی امور ، اراکین پارلیمنٹ ڈیولپمنٹ فنڈز کے خلاف درخواست دائر کردی گئی درخواست میں وزیراعظم اور وزرا اعلی کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے لیے مختص فنڈز کو روکنے کی استدعا کی گئی ہے ،درخواست راجہ منور احمد نامی شہری نے دائر کی۔ جس میں وفاق ، قومی اقتصادی کونسل چاروں صوبوں وزارت خزانہ ایف بی ار اور چاروں صوبائی وزارت خزانہ کو فریق بنایا گیادرخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ریاستی مالی امور پر سیاسی اور قانونی طور پر سمجھوتہ کیا جارہا ہے۔ اراکین پارلیمنٹ کے لیے فنڈز مختص کر کے پارلیمنٹ پر کنٹرول رکھا جاتا ہے۔صوبائی نوکری شاہی کا مالی امور پر کنٹرول ہے۔صوبائی بیوروکریسی کی جانب سے مخصولات کو منجمد کرنے سے بھی نہیں گھبراتے۔ مالی امور سے متعلق صوبدیدی اختیارات کو آئین کے تابع کیا جائے ۔صوبائی فنائنس کمیشن 2006 کو ترجیح دے کر فنڈز کی صاف شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن