• news

کراچی پولیس کی جھگڑنے والے شہریوں کو ڈاکو سمجھ کر فائرنگ‘ ایک جاں بحق

کراچی(نیٹ نیوز)کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر پولیس اہلکاروں نے عام شہریوں کو ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹیکنو سٹی کے قریب پیش آیا جہاں دوپارٹیوں کے درمیان لین دین کے معاملے پر جھگڑا ہورہا تھا کہ اس موقع پر  پولیس کی مددگار موبائل وہاں سے گزر رہی تھی، اہلکار جھگڑے کو لوٹ مار کی واردات سمجھے اور فائرنگ کردی جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق تینوں اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن