احد چیمہ کے ریمانڈ میں 12اگست تک توسیع
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے ایل ڈی اے سٹی کرپشن ریفرنس کی سماعت کی۔احد چیمہ کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اس سلسلے میں احد چیمہ کے وارنٹ جیل حکام نے عدالت میں پیش کر دیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرتے ہوئے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں12 اگست تک توسیع کر دی۔