• news

 چئیرمین نادرا تقرری کیس ، اسلام آبادہائیکورٹ نے تقرری کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے چئیرمین نادرا عثمان مین کی تقرری کے خلاف کیس میں تقرری کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران چئیرمین نادرا کے وکیل افنان کریم کنڈی کے دلائل مکمل کرلیے انہوں نے کہاکہ چئیرمین نادرا کے لیے عمر کی حد 55 تھی میری 38 سال تھی،میرا تجربہ اور اشتہار کے مطابق تمام شرائط پر پورا اترتا ہوں،عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاق کی جانب سے دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت تک وزارت داخلہ چیئرمین نادرا تقرری کی تمام دستاویزات جمع کرائے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن