• news

پنجاب کے 16 افسر تبدیل‘ محمد جمیل مغل کلکٹر کنسالیڈیشن لاہور تعینات

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 16 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیف الرحمان رانا اے سی جام پور کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ محمد طالح سعید تعیناتی کے منتظر تھے کو اے سی جام پور تعینات کیا گیا ہے۔ مدثر ممتاز اے سی سلاں والی کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ قدسیہ ناز تعیناتی کی منتظر تھیں کو اے سی سلاں والی تعینات کیا گیا ہے۔ محمد شفاعت اللہ اے سی جنرل ڈی جی خان کو تبدیل کرکے اے سی ریونیو ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے۔ محمد حیات اختر سیکشن آفیسر محکمہ صحت کو تبدیل کرکے اے سی جنرل ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے۔ محمد جمیل مغل سیکشن آفیسر سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے کلکٹر کنسالیڈیشن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ احمد جاوید چیمہ سیکشن آفیسر ہائر ایجوکشن ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے جنرل اسٹنٹ ریونیو قصور تعینات کیا گیا ہے۔ شاہد بشیر ڈار سکیشن آفیسر لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے کالونی اسسٹنٹ خوشاب تعینات کیا گیا ہے۔ جہانزیب احمد خان سکیشن آفیسر لوکل گورمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے جنرل اسسٹنٹ ریونیو گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ شفیق احمد سیکشن آفیسر لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے جنرل اسٹنٹ ریونیو ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔ نور زمان سیکشن آفیسر ہائیر ایجوکشن ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کر کے جنرل اسسٹنٹ ریونیو جہلم تعینات کیا گیا ہے۔ محمد شعیب بوسان سیکشن آفیسر انرجی ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے  اے سی ایچ آر بہاولنگر تعینات کیا گیا ہے۔ ظہور احمد سیکشن آفیسر محکمہ لیبر کو تبدیل کرکے اسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔ قمر محمود سیکشن آفیسر ویمن ڈویلمپنٹ ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے اے سی ایچ آر اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے۔ مہتاب احمد خان سکیشن آفیسر محکمہ ٹرانسپورٹ کو تبدیل کرکے کالونی اسسٹنٹ بھکر تعینات کیا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن