• news

ایم ایل ون منصوبے سے پاک چین تعلقات مزید مضبوط اقتصادی ترقی آئیگی‘ شیخ رشید

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ )وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے سے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ اسلام آباد میں چینی سفیر یاؤ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان میں ریلوے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب پہلا قدم ہے، اس سے ملک میں اقتصادی ترقی بھی آئے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی اور پشاور کے درمیان 6 ارب 80 کروڑ ڈالر کی لاگت سے ایک ہزار 872 کلومیٹر طویل نیا ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔ اس منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو بلاواسطہ یا بالواسطہ روزگار میسر آئے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون پاکستانی عوام کے لئے ایک بڑا منصوبہ ہے جو ملک میں سفری سہولتوں کے حوالے سے انقلاب برپا کرے گا۔ انہوں نے کورونا وائرس پرجلد قابو پانے پر حکومت پاکستان کی تعریف کی۔

ای پیپر-دی نیشن