پارک لین ریفرنس‘ زرداری پر کل فرد جرم عائد کرنے کا تحریری حکم جاری
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر زرداری پر کل فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ 3 صفحات کے تحریری حکم نامہ میں کہا ہے کہ آصف زرداری اور انور مجید سمیت 9 ملزموں پر ویڈیو لنک کے ذریعے فردِ جرم عائد ہو گی۔ آصف زرداری پر بلاول ہاوس کراچی، خواجہ انور مجید پر ہسپتال سے ویڈیو لنک کے ذریعے فردِ جرم عائد ہو گی۔3 ملزم فاروق عبد اللہ، حنیف اور محمد سلیم فیصل رجسٹرار آفس میں ویڈیو لنک پر موجود ہوں گے۔عدالت نے اقبال خان نوری، محمد حنیف، حسین لوائی اور طحہ رضا کے لیے اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک کے انتظامات کرنے کا حکم دیا ہے۔