• news
  • image

شاہ محمود قریشی کا امریکی وزیرخارجہ  سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ دوطرفہ تعلقات‘ خطے میں امن و استحکام کیلئے کی جانے والی کاوشوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی شرکت پر اظہارتشکر بھی کیا۔ کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے پوری دنیا آگاہ ہے۔ وادی کی مقبوضہ و متنازعہ حیثیت‘ بھارتی جبر و تسلط بھی کسی سے پوشیدہ نہیں۔ ایک سال سے جاری لاک ڈائون کو بھی دنیا جان چکی ہے۔ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کے غاصبانہ‘ جابرانہ طرز سے ناواقف و بے خبر نہیں۔ دوسری طرف استصواب رائے کیلئے منظور شدہ قراردادیں بھی اقوام متحدہ کی میز پر پڑی ہیں‘ لیکن بھارتی مظالم کو روکنے کیلئے عالمی طاقتوں کی طرف سے معاملہ ’’تشویش‘‘ اور ’’مذمتوں‘‘ سے آگے نہیں بڑھ رہا۔ اس لئے ضروری ہے کہ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے آزادی دلانے کیلئے امریکہ اپنا کردار ادا کرے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن‘ ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن