رونالڈینہو‘بھائی کی جلد رہائی کا امکان
لاہور(سپورٹس ڈیسک)برازیلین سابق فٹ بالر رونالڈینہو اور اس کے بھائی رابرٹوایسس کی جلد رہائی کا امکان پیدا ہو گیا ہے ۔ پیرا گوئے کے پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت کی آخری کارروائی معطل کرنے کی اپیل کی ہے ۔ جعلی پاسپورٹ پر پیرا گوئے میں داخل ہونے پر دونوں بھائیوں کو رواں سال مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ دونوں بھائی کسی مالی فراڈ یا جرم میں ملوث نہیں ہیں۔
‘پانچ ماہ گزرنے کے باوجود دونوں نے سچ بولا ہے ‘کیس کے آغاز سے اس کا دفاع کر رہے ہیں ۔ پاسپورٹ لاعلمی کی وجہ سے جعلی نکلے ۔ دونوں نے کسی بھی غلط کام میں ملوث ہونے سے انکا رکیا ہے ۔ ان کو پاسپورٹ تحائف کے ساتھ پیش کئے گئے تھے ۔ امید ہے کہ دونوں بھائیوں کو آئندہ ہفتے رہا کر دیا جائیگا۔