بھارت کو کشمیریوںپر ڈھائے جانیوالے مظالم کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا :شہزادعلی ورک
جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)ملی مسلم لیگ کے ضلعی صدر ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی وکشمیر کمیٹی ضلع شیخوپورہ کے چیئرمین چوہدری شہزادعلی ورک نے کہا ہے کہ بھارت اوراسرائیل مسلمانوں کو جارحیت کا نشانہ بنانے میں ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں دونوں کا ہدف مسلمان ہی ہیں بھارت کو کشمیریوںپر ڈھائے جانے والے مظالم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا اقوام عالم بھارت کی ریشہ دیوانیوں کا نوٹس لے اور بھارت پر دبائو بڑھائے بھارت کا رویہ انتہائی جارحانہ اور امن مخالف ہے جس سے خطے میں پاکستان کی امن کاوشوں کے سبوتاژ ہونے کا خطرہ ہے۔