جشن آزادی کی تقریبات منانے کا مقصد ملک سے عہد وفا کرنا ہے:اے ڈی چوہدری
فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی)ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ جشن آزادی کی تقریبات منانے کا مقصد ملک سے عہد وفا کرنا ہے کہ اس کی ترقی اور حفاظت کیلئے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔
کشمیروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستانی حکومت کو کردار ادا کرنا چاہئے :چوہدری نوشیر مان
جھبراں(نامہ نگار)تحریک انصاف کے سینئر ضلعی رہنماء چوہدری نوشیر مان نے کہا ہے کہ کشمیری 70 سال سے قربانیاں پیش کررہے ہیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پوری قوم یکسو ہے مظلوم کشمیری عوام ہمارے بھرپور تعاون کے متمنی ہیں ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم کشمیری بھائیوں کے حق میں آواز بلند کریں ۔