پوری امت دنیا سنوارنے میں لگی ہے: مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع مسجد محمدی سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تمام امت حلال و حرام کی تمیز کئے بغیر دنیا سنوارنے میں لگی ہوئی ہے اور اس کے لئے بڑے سے بڑے جرم سے بھی گریز نہیں کرتی۔ خوف خدا دل سے بالکل نگل گیا ہے۔ موت کو بھول چکے ہیں۔ وہ تمام برائیاں اور گناہ جن کی بدولت سابقہ اقوام پر عذاب نازل ہوئے اور وہ تباہ و برباد کی گئیں۔ وہ ہم میں موجود ہیں۔