حافظ حسین احمد کی والدہ کے انتقال پر علما ء کا اظہار تعزیت
لاہور( خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد کی والدہ کے انتقال پرامیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق،امیر العظیم، لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، عبدالغفار عزیز مولانا عبدالمالک ‘جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید‘ پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا فہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ حسین احمد کی والدہ مرحومہ رابعہ سیرت ، انتہائی متقیہ، پرہیز گار ، عابدہ زاہدہ خاتون تھیں۔حافظ حسین احمد اور ان کے دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔