حکومت نیب سے مل کر اپوزیشن رہنماؤں کو تنگ کر رہی ہے: عدنان اصغر ہنجرا
لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنما چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ نیب کا بار بار مریم نواز شریف کو نوٹس اور نیب کورٹ میں طلبی حکومت نیب گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ حکومت نے نیب کو یرغمال بنا رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ارکان کو تنگ کرتی ہے۔ ایک سال سے بے گناہ حمزہ شہباز شریف اور اب مریم نواز کو طلبی کا نوٹس اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔ ان کو معلوم ہو چکا ہے کہ پاکستانی عوام شریف فیملی سے محبت کرتے ہیں اور وہ ان کی عوام دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں جو حکومت کی ناکامی ہے۔ حکومت کو پتہ ہے کہ انہوں نے کون سا چور راستہ استعمال کر کے حکومت بنائی ہے۔