• news

اہلبیت کی محبت سعادت  ہے: ہاشم علی شاہ زنجانی

لاہور (پ ر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ اہلبیت کی محبت ایک سعادت ہے۔ نبی کریم ؐ کی سنت پر عمل محبت کا بہترین اظہار ہے۔ سیرت النبیؐ میں ہمارے لئے بہترین رہنمائی موجود ہے۔ آپؐ کا طریقہ پوری انسانیت کیلئے ہے۔ زندگی بدلنے کیلئے نبی کریمؐ کا طریقہ اپنانا ہو گا۔ اس پر عمل سے دنیا اور آخرت میں کامیابی مقدر بنے گی۔

ای پیپر-دی نیشن