دبئی میں ایک ہفتے کیلئے خریداری پر ٹیکس چھوٹ کا اعلان
دبئی (نیٹ نیوز) دبئی میں خریداری پر ایک ہفتے کے لیے ٹیکس چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے 13 اگست تک گاڑیوں اور دیگر اشیاء کی خریداری پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔ دبئی میں گرمیوں کا سالانہ فیسٹول 23 واں 'دبئی سمر سرپرائزز' جاری ہے۔فیسٹیول میں خریداروں کے لیے دیگر سکیمیں بھی متعارف کروائی گئی ہیں جن میں فری انشورنس، مختلف اشیائ کی فری سروس اور گارنٹی کی مدت میں توسیع شامل ہے۔کرونا کے باعث صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں خریدار مختلف مصنوعات کی خریداری پر 25 سے 90 فیصد تک کی بچت بھی حاصل کر رہے ہیں۔