کرونا امیر ممالک 21‘ باقی دنیا میں 2022 کے آخر تک ختم ہوگا: بل گیٹس
نیویارک (نیٹ نیوز) بانی‘ مائیکرو سافٹ بل گیٹس کا کہنا ہے کہ امیر ممالک ممکنہ طور پر 2021ء کے آخر تک کرونا پر قابو پالیں گے جبکہ باقی دنیا میں اس کا خاتمہ 2022 کے آخر تک ہوگا۔ ان کے مطابق اگر ان کی پیشگوئی درست ہوئی تو اس سے متاثر ممالک اقتصادق ترقی کیساتھ ملیریا‘ پولیو اور ایچ آئی وی کے حوالے سے پیشرفت کی بجائے کئی سال پیچھے چلے جائیں گے۔ انٹرویوکے دوران انہوں نے امریکا میں کووڈ 19 کے ٹیسٹنگ سسٹم پر شدید تنقید بھی کی اور امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی کارکردگی پر تحفظات ظاہر کئے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ایک ویکسین جلد تیار ہو جائے گی مگر بڑے پیمانے پر تیاری کے مسائل کے باعث اس وقت تیاری کے مراحل سے گزرنے والی کچھ ویکسینز ممکنہ طور پر صرف امیر ممالک کو ہی دستیاب ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا یہ مسئلہ 5 برس تک برقرار رہ سکتا ہے اور صرف قدرتی مدافعت ہی ہماری واحد امید ہوگی‘ جانوروں اور طبی ٹرائل کے ڈیٹا سے نظر آتا ہے کہ یہ بیماری ویکسین سے روکی جا سکتی ہے۔