• news

 کرونا کے دوران پاکستانی قوم نے ذمہ دار ہونے کا ثبوت دیا،صدر علوی 

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کرونا کی وبا کے دوران پاکستانی قوم نے ذمہ دار ہونے کا ثبوت دیا۔ قومی سطح پر نظم و ضبط کی وجہ سے ہم نے کرونا وائرس پر بڑی حد تک قابو پا لیا، صدر گذشتہ روز بلتستان یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کر رہے ہیں، صدر نے کہا کہ حکومت کی سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی کامیاب رہی اور اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے، اس پالیسی کے باعث دوسرے ممالک ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتے ہیں، صدر نے کہا کہ مشکلات کے باوجود ملکی معاشی حالات میں بہتری آ رہی ہے، سٹاک ایکسچینج چالیس ہزار کی سطح تک پہنچ گئی ہے، پچھلے سالوں کے مقابلے میں تجارتی حجم میں بھی اضافہ ہوا ہے، لاک ڈائون سے متاثرہ ایک کروڑ 69 لاکھ خاندانوں کو  دو سو ارب روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔گلگت بلتستان میں موجود معدنی ذخائر اور سیاحت کو فروغ دے کر علاقے میں ترقی اور خوشحالی لائی جا سکتی ہے۔ صدر نے بلتستان یونیورسٹی کے طلبا و طالبات میں اسناد اور میڈلز تقسیم کئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن